دبئی اسپورٹس سٹی رواں ماہ دو میگا ٹوئنٹی 20 میچز کی میزبانی کریگا

جمعہ 2 ستمبر 2016 15:00

دبئی اسپورٹس سٹی رواں ماہ دو میگا ٹوئنٹی 20 میچز کی میزبانی کریگا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 ستمبر۔2016ء) دبئی اسپورٹس سٹی رواں ماہ دو میگا ٹوئنٹی 20 میچز کی میزبانی کریگا 23 اور 24 ستمبر کو اسی وینیوپر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ایک دوسرے سے مختصر ترین فارمیٹ میں نبرد آزماہوں گی۔

(جاری ہے)

ورلڈ چیمپئن کیریبیئن ٹیم 15 ستمبر کو دبئی پہنچ جائے گی، اس کے پہلے آنے کا واحد مقصد دبئی اسپورٹس سٹی میں قائم آئی سی سی اکیڈمی کی ورلڈ کلاس سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو سیریز کے لیے تیار کرنا ہے۔ پاکستان ٹیم اس کے دو دن بعد یہاں آئے گی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مقامی ابھرتے ہوئے کرکٹرز سے ملاقات بھی کریں گے، ویسٹ انڈین ٹیم دبئی میں ہی 20 ستمبر کو ایک وارم اپ ٹی20 میچ بھی کھیلے گی۔

وقت اشاعت : 02/09/2016 - 15:00:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :