ڈیویلیئرز نے ورلڈ کپ 2015ء کے سیمی فائنل سے قبل فائنل الیون کیساتھ چھیڑ چھاڑ پر لب کشائی کر ڈالی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 ستمبر 2016 01:14

ڈیویلیئرز نے ورلڈ کپ 2015ء کے سیمی فائنل سے قبل فائنل الیون کیساتھ چھیڑ چھاڑ پر لب کشائی کر ڈالی

کیپ ٹاؤن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3ستمبر۔2016ء )جنو بی افریقی ٹیم کے کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے ورلڈ کپ 2015ء کے سیمی فائنل سے قبل سلیکٹرز کی جانب سے فائنل الیون کیساتھ چھیڑ چھاڑ پر لب کشائی کر ڈالی ۔

(جاری ہے)

اپنی آپ بیتی”اے بی “ میں 32سالہ ڈیویلیئرز کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2015ء کے سیمی فائنل کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں تھی اور زخمی ور نن فلینڈر کی جگہ کائل ایبٹ کو وہ میچ کھیلنا تھا ،میچ سے ایک دن قبل شام ساڑھے 5بجے انہیں سلکیٹرز نے بلا کر بتایا کہ سیمی فائنل میں کائل ایبٹ کی جگہ کچھ دن قبل ہی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والے ورنن فلینڈر کھیلیں گے تاکہ ٹیم میں 4”کلر “ کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جاسکے ۔

ڈیویلیئرز کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹر ز کے اس فیصلے نے سیمی فائنل کے لیے بنائے گئے ان کے پلان کو جھٹکا پہنچایا جس کا نتیجہ ہار کی صورت میں نکلا ۔

وقت اشاعت : 03/09/2016 - 01:14:27