محمد آصف اب تک کے کیریئر کے مشکل ترین باؤلر :اے بی ڈیویلیئرز

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 ستمبر 2016 01:14

محمد آصف اب تک کے کیریئر کے مشکل ترین باؤلر :اے بی ڈیویلیئرز

کیپ ٹاؤن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3ستمبر۔2016ء )جنو بی افریقی ٹیم کے کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے اپنے کیریئر کے مشکل ترین باؤلرز کے نام افشا کردیئے ۔

(جاری ہے)

اپنی آپ بیتی”اے بی “ میں 32سالہ ڈیویلیئرز کا کہنا تھا کہ ان کے اب تک کے 12سالہ کیریئر کے مشکل ترین باؤلر پاکستان کے محمد آصف تھے جنہوں نے انہیں شدید پریشانی میں مبتلا رکھا ، آصف کے علاوہ سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جونسن اور سابق برطانوی سپنر مونٹی پنیسر کو کھیلنے میں بھی انہیں دقت محسوس ہوتی تھی ۔یاد رہے کہ محمد آصف نے 2007 ء میں پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران اے بی ڈیویلیئرز کو ناکوں چنے چبوا دیئے تھے ۔

وقت اشاعت : 03/09/2016 - 01:14:29