ترانے کا احترام: امریکی کھلاڑی کا ایک بار پھر احتجاج

ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:34

ترانے کا احترام: امریکی کھلاڑی کا ایک بار پھر احتجاج

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 ستمبر۔2016ء) امریکی نیشنل فٹبال لیگ کے کھلاڑی کولن کیپرنگ نے اپنا احتجاج جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کر دیا ہے۔سان فرانسسکو 49 کے لیے کھیلنے والے کولنیپرن نے ملک میں نسلی امتیاز اور سیاہ فام لوگوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

اس سے پہلے بھی وہ ایک ہفتہ قبل بھی قومی ترانہ پڑھے جانے کے دوران اپنی نشست پر بیٹھے رہے تھے۔اْن کی ٹیم میں شامل ایک ساتھی کھلاڑی بھی اس احتجاج میں شامل تھے لیکن بعض شائقین نے اْن کی اس حرکت پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔انھوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا’میں اس پرچم یا ملک کی تعظیم کے لیے کھڑا نہیں ہوں گا جو سیاہ فاموں اور دوسرے رنگ و نسل کے لوگوں کا استحصال کرتا ہے۔

(جاری ہے)

‘قومی ترانہ بجنے کے دوارن کولنیپرن ایک سابق فوجی کے پاس چلے گئے جن سے انھوں نے کھیل شروع ہونے سے پہلے بھی ملاقات کی تھی۔کئی افراد نے کولن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ محبِ وطن نہیں ہیں اور انھوں نے اْن افراد کی بیحرمتی کی ہے جو اس ملک کی خاطر جان دینا چاہتے ہیں۔ کولن پیرنگ سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کے لیے چلنے والی تحریک ’بلیک لائیوز میٹر‘ کی حمایت میں کھل کر سامنے آئے ہیں۔انھوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ’میری اس مخالفت کو اگر دوسرے انداز سے دیکھیں تو یہ خود غرضی ہوگی لیکن ایسا کرنا میرے لیے فٹبال سے بھی بڑا کام ہے۔‘

وقت اشاعت : 03/09/2016 - 14:34:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :