دورہ جنوبی افریقہ کے لئے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا اعلان

پیر 5 ستمبر 2016 12:49

دورہ جنوبی افریقہ کے لئے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا اعلان

ملبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 ستمبر۔2016ء) دورہ جنوبی افریقہ کے لئے 15 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔سیریز کے لیے فاسٹ باؤلرز میچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کوآرام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سکواڈ کے کھلاڑیوں میں کپتان اسٹیو اسمتھ ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر ، جارج بیلی ، اسکاٹ بولینڈ ، جیمز فولکنر ، ایون فنچ، جان ہیسٹنگز ، شون مارش، جو مینی ، کرس ٹریمین ، میتھیو ویڈ ڈینیل وورل اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔آسٹریلین کرکٹ ٹیم دورہ ساوٴتھ افریقہ میں 6 ایک روزہ میچز کھیلے گی، 27 ستمبر کو آسٹریلیا کا آئر لینڈ سے مقابلہ ہو گا جبکہ ساوٴتھ افریقہ کے ساتھ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 30 ستمبر سے ہو گا۔

وقت اشاعت : 05/09/2016 - 12:49:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :