ایرون فنچ اور کرس لائن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبردار

پیر 5 ستمبر 2016 15:00

ایرون فنچ اور کرس لائن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبردار

سڈنی ۔ 05 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 ستمبر۔2016ء) آسٹریلوی بلے باز ایرون فنچ اور کرس لائن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف شیڈول دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز سے دستبردار ہو گئے۔ اس سے قبل شان مارش اورنیتھن کولٹر نیل بھی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی 6 ستمبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی فزیو تھراپسٹ ڈیوڈ بیکلے کے مطابق کرس لائن فیلڈنگ ڈرل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث وہ آئی لینڈرز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، انجری کی نوعیت جاننے کیلئے ان کا دوبارہ برسبین میں معائنہ کیا جائے گا، فنچ سری لنکا کے خلاف پانچویں ون ڈے کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے، ایکسرے رپورٹ سے معلوم ہوا کہ ان کی انجری میں فریکچر ہے۔ ڈیوڈ وارنر قائم مقام کپتان کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جارج بیلی، سکاٹ بولانڈ، جیمز فالکنر، جان ہیسٹنگز، ٹریوس ہیڈ، موئسز ہنریکس، عثمان خواجہ، گلین میکسویل، پیٹرنیول، مچل سٹارک، میتھیوویڈ اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 05/09/2016 - 15:00:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :