سال کی سولہویں فارمولا ون چائنیز گراں پری ریس جرمنی کے مائیکل شوماکر نے جیت لی

اتوار 1 اکتوبر 2006 14:27

برلن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01اکتوبر2006) سال کی سولہویں فارمولا ون ریس چائنیز گراں پری جرمنی کے فراری ڈرائیور مائیکل شوماکر نے جیت لی ۔ شوماکر نے اس ریس میں ایک گھنٹہ سینتیس منٹ اور بتیس اعشاریہ چوہتر سیکنڈ کے فرق کے ساتھ کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

رینالٹ ڈرائیور اسپین کے فرنینڈو الونسو نے تین اعشاریہ بارہ کے فرق سے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ اٹلی کے جیان کارلوفشی کیلا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پوائنٹس ٹیبل پر شوماکر کو اسپین کے آلونسو پر برتری حاصل ہوگئی ہے ۔
وقت اشاعت : 01/10/2006 - 14:27:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :