خواتین کے عالمی کپ ہاکی میں آسٹریلیا نو پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ ارجنٹائن سات پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کوریا چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر

اتوار 1 اکتوبر 2006 14:27

میڈرڈ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01اکتوبر2006) میڈرڈ میں ہونیوالے خواتین کے عالمی کپ ہاکی مقابلوں میں آسٹریلیا نے کوریا کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہوپ منرؤی نے دو گول اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

امریکہ اور جاپان کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔ جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن نے دو دو گول سے کھیل کو برابر رکھا ۔ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق آسٹریلیا نو پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست جبکہ سات پوائنٹس حاصل کرکے ارجنٹائن دوسرے اور کوریا کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 01/10/2006 - 14:27:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :