ویان رونی نے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا ڈیوڈ بیکھم کا ریکارڈ توڑ دیا

منگل 6 ستمبر 2016 14:02

لندن ۔ 06 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 ستمبر۔2016ء) ویان رونی نے انگلینڈ کی طرف سے زیادہ انٹرنیشنل فٹ بال میچز کھیلنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، رونی نے 2018ء ورلڈکپ کوالیفائر کے سلسلے میں سلواکیہ کے خلاف میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا، اس کے ساتھ ہی رونی نے ڈیوڈ بیکھم کا بطور آؤٹ فیلڈ پلیئر ملک کی طرف سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، بیکھم نے 115 میچز کھیل رکھے تھے جبکہ رونی نے 116 میچز کھیل کر نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

رونی نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی پر فخر ہے اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ مجھے ٹیم کی طرف سے زیادہ میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ واضح رہے کہ رونی کو انگلینڈ کی طرف سے زیادہ گول سکورز کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 06/09/2016 - 14:02:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :