گلین میکسویل نے دوسری بڑی انفرادی ٹی ٹونٹی اننگز کھیل ڈالی

muhammad ali محمد علی منگل 6 ستمبر 2016 22:31

گلین میکسویل نے دوسری بڑی انفرادی ٹی ٹونٹی اننگز کھیل ڈالی

پالی کیلے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 6ستمبر۔2016ء) آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی دوسری بڑی انفرادی انگز کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

پالی کیلے میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کینگروز کے لیے اوپننگ کرتے ہوئے میکسویل نے میزبان ٹیم کے باﺅلرز پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 65 گیندوں پر 9 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 145 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل ڈالی ۔

آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے اگست 2013 ءمیں انگلینڈ کے خلاف 63 گیندوں پر156 رنز کی اننگز کھیلی تھی جو ٹی ٹونٹی کا سب سے بڑا انفرادی سکور ہے،ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی تیسری بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے تیسرے کھلاڑی شین واٹسن کا تعلق بھی آسٹریلیا سے ہے،انہوں نے جنوری 2016ءمیں بھارت کے خلاف 124 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی ۔

وقت اشاعت : 06/09/2016 - 22:31:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :