ون ڈے سیریز کی خراب کارکردگی، اظہر کا مستعفی ہونیکا امکان

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 8 ستمبر 2016 07:22

ون ڈے سیریز کی خراب کارکردگی، اظہر کا مستعفی ہونیکا امکان

سکاٹ لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8ستمبر۔2016ء) انگلینڈکےخلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کو عبرتناک شکست دلوانےپر پی سی بی کے دباؤ پر اظہر علی نےمستعفی ہونےکافیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اظہر علی اپنے مستعفی ہونےکااعلان 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کے بعد کریں گے ۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پی سی بی نے اظہر علی کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ خود قیادت سے مستعفی ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیزکےخلاف سیریزمیں اظہر علی بطوربیٹسمین ٹیم کاحصہ ہوں گے،جبکہ ویسٹ انڈیزکےخلاف ون ڈےاورٹی 20سیریزمیں سرفرازاحمد ہی قیادت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اظہرعلی ان دنوں اسکاٹ لینڈ میں ہیں جہاں سے وہ براستہ انگلینڈ 10ستمبر کو لاہور پہنچیں گے جس کے بعد وہ مستعفی ہونےکا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کہتے ہیں کہ وہ اظہر علی کوون ڈے کی کپتانی سے نہیں ہٹائیں گے۔ کارڈف میں کھیلے گئےسیریز کے آخری ون ڈےکےبعدقومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھراوراظہر علی کے درمیان 2گھنٹے طویل ملاقات بھی ہوئی تھی۔

وقت اشاعت : 08/09/2016 - 07:22:36