دورہ انگلینڈ کے دوران رہنمائی کرنے اور سپورٹ فراہم کرنے پر معین علی کا شکرگزار ہوں: محمد عامر

muhammad ali محمد علی پیر 12 ستمبر 2016 22:40

دورہ انگلینڈ کے دوران رہنمائی کرنے اور سپورٹ فراہم کرنے پر معین علی کا شکرگزار ہوں: محمد عامر

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12ستمبر 2016ء) محمد عامر کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران رہنمائی کرنے اور سپورٹ فراہم کرنے پر معین علی کا شکرگزار ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر محمد عامر نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل ڈر تھا کہ دورے کے دوران انگلش کھلاڑیوں کی جانب سے ان پر جملے کسے جا سکتے ہیں۔ تاہم دورے کے دوران ایسا کچھ نہیں ہوا۔ انگلش کھلاڑیوں کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا رہا۔ جبکہ انگلش کرکٹر معین علی کا رویہ ان کیساتھ بہت اچھا تھا۔ معین علی نے انہیں بھرپور سپورٹ فراہم کی اور ماضی کو بھول جانے کی تلقین کی جس پر ان کا شکرگزار ہوں۔

وقت اشاعت : 12/09/2016 - 22:40:32