سکیورٹی خدشات پر بنگلہ دیش جانے سے انکار کرکے مورگن ولن بن گئے ‘ فیصلے پر شدید تنقید شروع

جمعرات 15 ستمبر 2016 11:41

سکیورٹی خدشات پر بنگلہ دیش جانے سے انکار کرکے مورگن ولن بن گئے ‘ فیصلے پر شدید تنقید شروع

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 ستمبر۔2016ء) سکیورٹی خدشات پر بنگلہ دیش جانے سے انکار کرکے انگلش کپتان ایون مورگن ولن بن گئے، ان کے فیصلے پر شدید تنقید شروع ہوگئی سابق انگلش کپتانوں مائیکل وان اور ناصر حسین نے ان پر کافی اعتراض کیا۔

(جاری ہے)

وان نے کہا کہ ایک مضبوط لیڈر وہ ہوتا ہے جو کبھی بھی اپنے ساتھیوں کو وہ کرنے کا نہیں کہتا جو خود نہ کرسکتا ہو، مورگن کیسے ٹیم سے خود کو الگ کرسکتے ہیں۔ناصر حسین نے کہا کہ مورگن نے بطور کپتان اپنی اتھارٹی کو متاثر کیا، جب وہ کسی مشکل مرحلے میں کھلاڑیوں کو ڈٹے رہنے کی ہدایت کریں گے تو وہ پلٹ کر سوچیں گے کہ بنگلہ دیش جاتے ہوئے ہمارا ساتھ چھوڑنے والے قائد کس منہ سے ہمیں جرات مندی پر اکسارہے ہیں۔

وقت اشاعت : 15/09/2016 - 11:41:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :