آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کا ایونٹ یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا
روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ بی،آسٹریلیا،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ گروپ اے میں شامل،4 جون کو پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہو گا
جمعہ 16 ستمبر 2016 11:44
اوول ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا جو 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ بی جبکہ تین روایتی حریف آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ گروپ اے میں شامل ہیں۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 4 جون کو آمنے سامنے ہوں گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا اور 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو تیسری بار ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوگا، دو مرتبہ انگلش ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کی تاہم پہلی بار اسے ویسٹ انڈیز اور دوسری بار بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پی سی بی کا قابلِ ستائش اقدام، بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دیدی
-
شاداب خان نے نائب کپتان بننے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
-
شاداب خان پاکستانی بلے بازوں کو اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرتا دیکھنے کے خواہاں
-
انگلش پریمیئر لیگ ، آرسنل کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد چیلسی کو 0-5 گول سے ہرا دیا
-
ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی: بھارتی میڈیا رپورٹس
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا