بھارت نے پاکستانی کبڈی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 15:44

بھارت نے پاکستانی کبڈی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16 ستمبر۔2016ء )بھارت نے پاکستانی کبڈی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کوپاکستانی کبڈی ٹیم سے بھی خطرہ محسوس ہونے لگا ہے اور ”مودی سرکار “ نے میگاایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کوسکیورٹی کلئیرنس دینے سے انکارکردیا ہے جس کے بعد انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول میں پاکستان کبڈی ٹیم ڈراپ ہوگئی ہے ، حتمی اعلان سے پہلے ممکنہ ٹیموں میں پاکستان کا نام شامل تھاتاہم اب قومی کبڈی ٹیم 7اکتوبر سے بھارت کے شہر حیدر آباد میں شیڈول ورلڈکپ2016ء میں شرکت نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان کبڈی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سیکورٹی کلیئرنس مل گئی توٹیم بھجوادیں گے ۔

وقت اشاعت : 16/09/2016 - 15:44:58