ایمرٹس کرکٹ بورڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ منگل کو کھیلا جائیگا

پیر 19 ستمبر 2016 17:30

ایمرٹس کرکٹ بورڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ منگل کو کھیلا جائیگا

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19ستمبر ۔2016ء) ایمرٹس کرکٹ بورڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان محدود اوورز کا وارم اپ میچ منگل کو آئی سی سی اکیڈمی، دبئی میں کھیلا جائیگا وارم اپ میچ کے بعد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان باقائدہ ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 23 ستمبر کو ہوگا۔ شیڈول کے مطابق پہلا میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 24 ستمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا۔ یہ میچ بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 27 ستمبر کو شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائیگا یہ میچ بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 ستمبر کو شارجہ، دوسرا میچ 2 اکتوبر کو شارجہ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔

ون ڈے سیریز کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اکتوبر تک دبئی، دوسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اکتوبر تک ابوظہبی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائیگا۔

وقت اشاعت : 19/09/2016 - 17:30:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :