قومی کبڈی ٹیم ایشین بیچ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، رانا سرور

منگل 20 ستمبر 2016 13:04

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے کہا ہے کہ قومی کبڈی ٹیم ایشین بیچ گیمز میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرے گی۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کبڈی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں اور زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ا یشین بیچ گیمز24 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ویت نام میں کھیلی جائے گی جس میں 45 ممالک کے اتھلیٹس شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین بیچ گیمز8 رکنی پاکستانی دستہ کبڈی کے ایونٹ میں شرکت کرے گا جن میں دو آفیشلز اور چھ کھلاڑیوں شامل ہیں، ٹیم کی قیادت ناصر علی کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں اخلاق حسین، عمران، کاشف، ابرار حسین اور ارسلان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹیم کے ہمراہ آفیشلز میں محمد رمضان گھمن منیجر اور میجر نوبیل رانا کوچ ہونگے ، ان کھلاڑیوں کو کوچ بادشاہ گل نے جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں اور امید ہے کہ قومی کبڈی ٹیم ایشین بیچ گیمز میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرے گی کیونکہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے،قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے (آج) بدھ کو ویت نام روانہ ہوگی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ تھائی لینڈ میں کھیلی گئی ایشین بیچ گیمز میں قومی ٹیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا، ایک اور سوال کے جواب رانا سرور نے بتایا کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے سپانسر کا بہت بڑااہم کردار ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 20/09/2016 - 13:04:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :