ویسٹ انڈیز نے وارم اپ میچ میں متحدہ امارات کرکٹ بورڈ الیون کو 22 رنز سے شکست دے دی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 21 ستمبر 2016 00:54

ویسٹ انڈیز نے وارم اپ میچ میں متحدہ امارات کرکٹ بورڈ الیون کو 22 رنز سے شکست دے دی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20ستمبر۔2016ء) ویسٹ انڈیز نے وارم اپ میچ میں متحدہ امارات کرکٹ بورڈ الیون کو 22 رنز سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس نے 42 اور نکولس پوران نے 47 رنز بنائے جبکہ متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ الیون کی جانب سے محمد جاوید، احمد رضا نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ الیون کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا سکی۔ متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ الیون کی طرف سے محمد قاسم نے 46 رنز بنائے۔ جبکہ ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورے کا آغاز 23 ستمبر کو پاکستان کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ہو گا۔

وقت اشاعت : 21/09/2016 - 00:54:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :