پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی محمد عامر کو شادی پر مبارکباد

جمعرات 22 ستمبر 2016 16:17

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی محمد عامر کو شادی پر مبارکباد

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے قومی کرکٹر محمد عامر کو شادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے خوشگوار موڈ میں کہا کہ تمام عامر بہت خوش قسمت ہوتے ہیں۔عامر خان نے محمد عامر کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

عالمی شہرت یافتہ باکسر نے قومی کرکٹر کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارک باد پیش کی۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف محمد عامر کا کھیل دیکھنے کے لیے یو اے ای جائیں گے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے لاہور کو پسندیدہ شہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صوبائی دارالحکومت میں آکر خوش ہیں۔

وقت اشاعت : 22/09/2016 - 16:17:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :