آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں واحد ون ڈے میچ میں 27 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی

جمعہ 23 ستمبر 2016 12:33

جوہانسبرگ ۔ 23 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 ستمبر۔2016ء) عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں 27 ستمبر کو بنوئی، جنوبی افریقہ کے مقام پر واحد ون ڈے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ میں موجود ہے جہاں پر وہ آئرلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میچ کھیلنے کے بعد میزبان پروٹیز کے خلاف پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ایسوسی ایٹ ممالک کو بڑی ٹیموں کے خلاف میچز کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 23/09/2016 - 12:33:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :