بنگلہ دیش اور افغانستان کے مابین پہلا ون ڈے پرسوں کھیلا جائے گا

جمعہ 23 ستمبر 2016 12:35

ڈھاکہ۔ 23 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 ستمبر۔2016ء) بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ اتوار کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

افغانستان کی ٹیم ان دنوں دورہ بنگلہ دیش پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا ون ڈے اتوار کو کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 28 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 23/09/2016 - 12:35:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :