کرکٹ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پوائنٹس سسٹم متعارف

جمعہ 23 ستمبر 2016 14:14

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 ستمبر۔2016ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کھلاڑیوں کے لیے پوائنٹس پر مبنی سزاوٴں کو متعارف کروایا ہے اور جس سے قصوروار کھلاڑیوں کو قدر سخت سزا دی جا سکے گی۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے اپنے ضابطہ اخلاق میں ’ڈی میرٹ پوائنٹس‘ ( کسی خامی یا برائی کی مناسبت سے درجہ بندی) کا اضافہ کیا ہے۔

اس کے تحت دوبرس کے دوران جب بھی کوئی کھلاڑی کسی بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرے گا تو اس غلطی کی نوعیت کے حساب سے اس کو ڈی میرٹ پوائٹنس دیے جائیں گے۔ابھی تک کھیل کے دوران ایسی غلطیوں کے لیے کھلاڑی کو جرمانہ کیا جاتا ہے جو چھوٹی غلطیوں جیسے امپائر کے فیصلے سے اختلاف کرنے یا گالی گلوچ کرنے پر یہ سزا اب بھی برقرار رہیگی۔

(جاری ہے)

لیکن اب پوائٹنس کی بنیاد پر اگر کھلاڑی اس طرح کی غلطیاں بار بار دہراتا ہے تو اسے بطور سزا معطل بھی کیا جا سکتا ہے۔

آئی سی سی نے ڈی آر ایس یعنی ڈیسیڑن ریویو سسٹم میں بعض تبدیلیوں کی بھی تصدیق کی ہے۔ اس تبدیلی سے ایل بی ڈبلیو کے ناٹ آوٴٹ فیصلوں کو تبدیل کرنا مزید آسان ہوجائیگا۔آن فیلڈ امپائر کے ایل بی ڈبلیو فیصلے کو ٹی وی کے امپائر سے تبدیل کروانے کے لیے یہ دیکھنا ضروری ہوگا کہ گیند کم سے کم سٹمپ کے کسی بھی حصے کو لگ رہی ہے۔
وقت اشاعت : 23/09/2016 - 14:14:08