انڈر15 ویمن سکواش لیگ پی اے ایف سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی

خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اپنی نوعیت کی منفرد وویمن سکواش لیگ آٹھ روز جاری رہے گی

منگل 27 ستمبر 2016 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء)انڈر15وویمن سکواش لیگ پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی۔خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اپنی نوعیت کی منفرد وویمن سکواش لیگ آٹھ روز جاری رہے گی۔افتتاحی تقریب کے موقع پرصوبائی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سابق ورلڈ نمبرون پرائیڈ آف پرفارمنس قمرزمان مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیسک کے انچارج سید شاہ ، ہارون رشید سمیت دیگر اہم شخصیات اورکھلاڑیوں کی کثیرتعداد موجود تھیں اس موقع میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ لیگ مقابلوں میں پندرہ خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں تمام کھلاڑی پہلی بارچودہ چودہ میچز کھیلیں گی جس سے ان کی صلاحیتو ں میں حد سے زیادہ اضافہ ہوگا۔انہوں نے بتایاکہ روزانہ دومیچزکھیلے جائیں گے۔تمام میچز پی اے ایف سکواش کمپلیکس میں منعقدہونگے۔

وقت اشاعت : 27/09/2016 - 19:06:32