کراچی الیکٹرک ٹیم کا آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری

بدھ 28 ستمبر 2016 11:14

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) کراچی الیکٹرک ٹیم کے کھلاڑیوں کا آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں جاری ہے، گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ حسن بلوچ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 20 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں عیسیٰ خان، محمد رسول، صدام حسین، نور محمد، محمد ریاض، عمر فاروق، محسن علی، جلیل احمد، محمود خان، جہانگیر، غلام نبی، محمد موسیٰ، حیات اللہ، داؤد خان، سہیل اسحاق، یعقوب، عابد، رحمن، محمد علی، اورنگ زیب شاہ میر شامل ہیں اور ٹیم کے ہمراہ مصطفی حسین اور علی اکبراور عمران خان کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مختلف ٹیموں کے ساتھ پریکٹس میچز کھیلے جا رہے ہیں اور پہلا میچ پاکستان آرمی کے ساتھ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے میچ میں اسلام آباد کی ٹیم 1-0 گول سے شکست دی، حسن بلوچ نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور تربیت کے دوران کھلاڑیوں کی خامیاں کو دور کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ یکم کو پشاور میں شروع ہوگا جس میں ہماری ٹیم کا میچ 8 اکتوبر کو ہوگا،اور یکم اکتوبر اسلام آباد سے پشاور کے لئے رووانہ ہوگی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی الیکٹرک کی ٹیم 2014 ء پاکستان پریمیئر لیگ کی چیمپئن ہے اور آئندہ لیگ میں بھرپور طریقے سے ٹائٹل کا دفاع کرے گی-
وقت اشاعت : 28/09/2016 - 11:14:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :