افغانستان نے بڑا اپ سیٹ کر دیا، بنگلہ دیش کو سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں 2 وکٹوں سے شکست

muhammad ali محمد علی بدھ 28 ستمبر 2016 21:38

افغانستان نے بڑا اپ سیٹ کر دیا، بنگلہ دیش کو سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں 2 وکٹوں سے شکست

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء) افغانستان نے بڑا اپ سیٹ کر دیا ہے اور بنگلہ دیش کو سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو بڑے اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ افغانستان نے میزبان ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ افغانستان نے 209 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ افغانستان کی جانب سے کپتان اصغر نے 57 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

وقت اشاعت : 28/09/2016 - 21:38:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :