بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، شکیب الحسن مہنگے ترین مقامی پلیئر ہوں گے

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:12

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، شکیب الحسن مہنگے ترین مقامی پلیئر ہوں گے

ڈھاکہ ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن رواں برس شیڈول بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں مہنگے ترین مقامی پلیئر ہوں گے۔ بی پی ایل کا آغاز 4 نومبر سے ہو گا۔ بی پی ایل گورننگ کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں سال ہونے والی بی پی ایل کیلئے شکیب الحسن سمیت بنگلہ دیش کے سات بہترین کھلاڑیوں کو اے کیٹگری میں رکھا گیا ہے اور سٹار آل راؤنڈر مقامی کھلاڑیوں میں سب سے مہنگے کھلاڑی ہوں گے۔

(جاری ہے)

شکیب کو قریباً 55 لاکھ ٹکا ملیں گے اور وہ ڈھاکہ ڈائنا مائٹس کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے جبکہ مشفق الرحیم، تمیم اقبال، مشرفی مرتضیٰ اور محموداللہ کو 50، 50 لاکھ ٹکا ملنے کا امکان ہے۔ اے کیٹگری میں شامل صابررحمان اور سومیا سرکار کو 40، 40 لاکھ ٹکا ملیں گے۔ بی پی ایل گورننگ کونسل کے سیکرٹری اسماعیل حیدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کھلاڑیوں نے بورڈ سے اپنی اپنی ٹیموں کے چناؤ اور مقامی کھلاڑیوں کا معاوضہ غیرملکی کھلاڑیوں کے برابر کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

وقت اشاعت : 29/09/2016 - 14:12:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :