مصدق حسین ڈیبیو میں پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے والے پہلے بنگلہ دیشی باؤلر بن گئے

جمعرات 29 ستمبر 2016 14:14

مصدق حسین ڈیبیو میں پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے والے پہلے بنگلہ دیشی باؤلر بن گئے

ڈھاکہ ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) مصدق حسین ون ڈے کیریئر کی پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے والے بنگلہ دیش کے پہلے اور دنیا کے 24 ویں باؤلر بن گئے۔ انہوں نے افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں حشمت اللہ شاہدی کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔

(جاری ہے)

افغانستان کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے مصدق حسین کو ون ڈے کیپ دی اور وہ میچ میں ٹاپ سکورر رہے، انہوں نے 45 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ بعدازاں انہوں نے کیریئر کے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر افغانستان کے بلے باز حشمت اللہ کو آؤٹ کر کے ملک کی طرف سے منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔ وہ کیریئر کی پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے والے پہلے بنگلہ دیشی باؤلر بن گئے۔

وقت اشاعت : 29/09/2016 - 14:14:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :