چیف آف آرمی اسٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ ،عمر عبد المغید ، فراز محمد، طیب اسلم ، فرحان سمیت اور شاہجہان خان نے کوارٹر فائنل کیلئے پہنچ گئے

جمعرات 29 ستمبر 2016 18:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) چیف آف آرمی اسٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹا پ سیڈ عمر عبد المغید ، فراز محمد، طیب اسلم ، فرحان سمیت اور شاہجہان خان حریف کھلاڑیوں کو شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل راونڈ میں پہنچ گئے جبکہ فرحان محبوب اور اسرار احمد کو غیر ملکی کھلاڑیوں کے ہاتھوں شکست سے دو چا ر ہونا پڑا۔

مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری مین راونڈ کے پہلے روز جمعرات کو پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میں ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ مصر کے عمر عبد المغید نے ہانگ کانگ کے چی ہم وانگ کو آسان مقابلے کے بعد 11-4،11-6اور11-9سے شکست دی ۔ دوسرے میچ میں فراز محمد نے سخت مقابلے کے بعد مصر کے مازین گمل کو 7-11،11-6، 11-6اور14-12سے زیر کیا ۔ تیسرے میچ میں طیب اسلم نے بلال ذاکر کو 11-8،11-8اور11-7سے جبکہ چوتھے میچ میں فرحان زمان نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کے جیوفری ڈیمنٹ کو 9-11،8-11،11-1،11-4اور11-5سے شکست دی ۔

(جاری ہے)

شاہجہان خان اور مصر کے محمد ردا کے درمیان کھیلا جانیوالا میچ صرف6منٹ ہی چل سکا اور پہلے سیٹ میں 11-6کی شکست کے بعد مصری کھلاڑی ان فٹ ہو گئے اور میچ جاری نہ رکھ سکے جس پر شاہجہان کو فاتح قرار دیا گیا ۔ پاکستان کے اسرار احمد کو ہانگ کانگ کے ٹسز فینگ یپ نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت 11-8،9-11،13-11اور11-8سے زیر کیا جبکہ ملایشیا کے ایوان یون نے ملا یشیاء کے ہی ایڈان انداکے کو 11-5، 11-8، 8-11اور11-5سے شکست دی ۔ ٹورنامنٹ کے سیکنڈ سیڈ کریم الفتحی نے فرحان محبوب کو 35منٹ کے آسان مقابلے کے بعد 3-0سے زیر کیا ۔ انہوں نے میچ میں11-6، 11-4اور11-4سے کامیابی حاصل کی ۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل راونڈ کے مقابلے آج (جمعہ ) کو کھیلے جائینگے ۔

وقت اشاعت : 29/09/2016 - 18:24:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :