فاٹا ٹیم آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی، اصغرخان آفریدی

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:28

پشاور ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) فاٹا فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد اصغر خان آفریدی نے کہا ہے کہ فاٹا ٹیم آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ یہ ٹورنامنٹ (آج) ہفتہ سے پشاور میں کھیلا جائے گا جس میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا کی ٹیم کو گروپ سی میں پاکستان واپڈا اور خان ریسرچ لیبارٹریز(کے آر ایل) راولپنڈی کے ساتھ رکھا گیا ہے ، گروپ اے میں پی ٹی سی، خیبرپختونخوا اور پاکستان پولیس، گروپ بی میں اسلام آباد ، پی آئی اے اور خیبرپختونخوا ریڈ جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان ایئرفورس، کراچی الیکٹرک اور پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اصغر آفریدی نے کہا کہ فاٹا کی ٹیم اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) راولپنڈی کے خلاف کھیلے گی، انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں فاٹا فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فاٹا کی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) ہفتہ سے اسلامیہ کالج گراؤنڈ پشاور میں شروع ہوگا جس میں20 کھلاڑی شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد کیا جائے گا اورکیمپ کی نگرانی سخی الرحمن، عزیز الرحمن اور امیر حسین (سیکرٹری)کریں گے۔
وقت اشاعت : 30/09/2016 - 11:28:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :