حاجی نواب فٹ بال ٹورنامنٹ ، سین الیون نے بہار پارری کلب کو 2-1 گول سے ہرا دیا

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:29

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 ستمبر۔2016ء) مانیار فٹ بال کلب کے زیراہتمام جاری حاجی نواب فٹ بال ٹورنامنٹ میں سین الیون نے بہار پارری کلب کو 2-1 گول سے ہرا دیا، سوات میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں دوسرے ہاف میں سین الیون نے گول کرکے مقابلہ 2-1 گول سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے ذیشان اور شاہد نے ایک، ایک گول کیا جبکہ بہارپارری کلب کی طرف سے واحد گول دلاور نے کیا۔
وقت اشاعت : 30/09/2016 - 11:29:30