ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ باکسنگ چیمپئن

محمد وسیم اور فلپائن کے باکسر گائمل میگراموکے مابین فائٹ رواں سال ساؤتھ کوریا میں 27نومبر کو ہوگی

جمعہ 30 ستمبر 2016 18:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر - 2016ء)پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ باکسنگ چیمپئن محمد وسیم اور فلپائن کے باکسر گائمل میگراموکے مابین فائٹ رواں سال ساؤتھ کوریا میں 27نومبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

محمد وسیم ستمبر کے وسط میں ٹی ایم ٹی جم میں دو ماہ کی ٹریننگ کے لئے امریکہ جائیں گے۔ ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ باکسنگ چیمپئن محمد وسیم نے فلپائن کے باکسر گائمل میگراموکی طرف سے باکسنگ مقابلے کا دیا گیا چیلنج قبول کرلیا تھا جس کی وجہ سے دونوں کے مابین فائیٹ کا انعقاد ساؤتھ کوریا میں نومبر میں ہوگا۔دونوں کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔۔

وقت اشاعت : 30/09/2016 - 18:31:11