پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل شارجہ میں کھیلاجائیگا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 14:39

پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل شارجہ میں کھیلاجائیگا

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیموں کے مابین3ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریزکادوسرامیچ اتوارکو شارجہ میں کھیلاجائے گا۔ پہلے ون ڈے میں قومی کرکٹ ٹیم نے نوجوان کھلاڑی کی شاندارکارکردگی کی بناپرویسٹ انڈیزکو111رنزسے شکست دے کرسیریزمیں1-0کی برتری حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

پاکستان کواپنی رینکنگ بہتربنانے کے لئے ویسٹ انڈیزکوتینوں میچوں میں شکست دے کرسیریز3-0سے جیتناہوگی۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے اس سے قبل کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریزمیں3-0سے شکست دی۔شائقین کرکٹ کاکہناہے کہ پاکستان ٹی ٹونٹی سیریزکی طرح ون ڈے سیریزمیں بھی ویسٹ انڈیزکووائٹ واش کرکے آئی سی سی ورلڈکپ2019ء میں براہ راست حصہ لے گا۔ اگرپاکستان کوویسٹ انڈیزکے ہاتھوں ون ڈے سیریزمیں شکست ہوئی توپاکستان کوپہلی مرتبہ ورلڈکپ2019ء کے لئے کوالیفائنگ راوٴنڈکھیلناپڑے گا۔

وقت اشاعت : 01/10/2016 - 14:39:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :