انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کا ورلڈ کپ پاکستان کے بغیرکرانے کا فیصلہ

پاکستان کبڈی فیڈریشن کا فیصلے پر سخت احتجاج ٗ منسوخ کرانے کا مطالبہ کردیا

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:57

انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کا ورلڈ کپ پاکستان کے بغیرکرانے کا فیصلہ

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن نے رواں ماہ بھارت ہونے والا کبڈی ورلڈ کپ پاکستان کے بغیر ہی کرانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے فیصلے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے منسوخ کرانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کبڈی ورلڈ کپ 2016 بھارت کے شہر احمد آباد میں7 اکتوبر سے کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

پاک بھارت کشیدہ صورت حال کی وجہ سے انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن نے پاکستان کے بغیر ہی ایونٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا، جس پر پاکستان نے کبڈی فیڈریشن نے سخت احتجاج کیا ہے۔پاکستان کبڈی فیڈیشن نے ایک خط کے زر یعے انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان 2 بار ایشین کبڈی کا فائنل جیت چکا ہے۔ بھارتی اجارہ داری کے بجائے ہر ایک کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے ایونٹ منسوخ کرانے کی درخواست بھی دی ہے ۔

وقت اشاعت : 02/10/2016 - 12:57:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :