مصر کے عمر عبدالمعید سمیت تمام 11 غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے

پیر 3 اکتوبر 2016 14:21

مصر کے عمر عبدالمعید سمیت تمام 11 غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے

اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔03 اکتوبر۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چیمپئین شپ کا ٹائٹل جیتنے والے مصر کے عمر عبدالمعیدسمیت تمام11 غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نوازکے مطابق چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چیمپئین شپ گزشتہ روز اسلام آباد میں اختتام پزیر ہوگیا۔ چیمپئین شپ میں مصر ، اردن، امریکہ، ملائشیاء، فرانس اور ہانگ کانگ کے مجموعی طور پر11 غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں مصر کے عمر عبدالمعید نے کامیابی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 03/10/2016 - 14:21:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :