ایشیا اوشنا پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 4 دسمبر سے شروع ہوگی

پیر 3 اکتوبر 2016 14:27

اسلام آباد ۔ 03 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔03 اکتوبر۔2016ء)ایشیاء اوشنا پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 4 سے 11 دسمبر تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک نے کہا ہے کہ 9 رکنی قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کرے گی جن میں 5 مرد اور 4 خواتین کھلاڑی شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

مرد کھلاڑیوں میں اطہر بٹ 105 کلوگرام، سید ندیم ہاشمی 120 کلوگرام، ملک راشد 93 کلوگرام، محمد عدنان عبدالجبار 120 کلوگرام اور محمد آصف پلس 120 کلوگرام شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں صائمہ شہزاد 53 کلوگرام، سنیہ غفور 58 کلوگرام، ٹوئینکل سہیل 58 کلوگرام اور نیلم ریاض 63کلوگرام شامل ہیں ان کھلاڑیوں کو ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ٹوئینکل سہیل پہلی خاتون ہیں کہ جہنوں پہلی بار انٹرنیشنل سطح پر2015 ء میں مقسط میں ایشین پاورلیفٹنگ(بنچ پریس) کے مقابلوں میں حصہ لیا اور 58 کلوگرام میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 03/10/2016 - 14:27:53