انگلینڈ سے ون ڈے سیریز،بنگلہ دیشی ٹیم میں الامین حسین کی واپسی

پیر 3 اکتوبر 2016 14:38

انگلینڈ سے ون ڈے سیریز،بنگلہ دیشی ٹیم میں الامین حسین کی واپسی

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔03 اکتوبر۔2016ء) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچوں کیلئے چودہ رکنی سکواڈ میں لیفٹ آرم سلو بالر تیج الاسلام کو ڈراپ کر کے فاسٹ بالر الامین حسین کو منتخب کر لیا ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین میچز سات اور نو اکتوبر کو میر پور میں کھیلے جائیں گے ۔ روبیل حسین بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔ واضح رہے کہ تیج الاسلام کو افغانستان کے خلاف ابتدائی دو میچوں میں موقع دیا گیا مگر وہ صرف ایک وکٹ لے سکے ۔ آئندہ میچوں میں تمیم اقبال ، شکیب الحسن ، ناصر حسین جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات بھی حاصل ہوں گی ۔

وقت اشاعت : 03/10/2016 - 14:38:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :