جرمن فٹبال لیگ ، شالکے اور بورشیا ڈورٹمنڈ کی کامیابی

پیر 3 اکتوبر 2016 14:44

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔03 اکتوبر۔2016ء) جرمن فٹبال لیگ بندس لیگا میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا ، بائرن میونخ اور کولون کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا ۔ شالکے کلب نے 0-4 سے کامیابی حاصل کی ۔ بندس لیگا کے سنسنی خیز مقابلے جرمنی میں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

بائرن میونخ اور کولون کلب میں کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا ۔ بورشیا ڈورٹمنڈ کے سامنے لیور کوزن کلب بے بس دکھائی دی اور 0-2 سے ناکام رہی ایک اور میچ میں شالکے اور مونچن گلاڈ باخ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں جہاں شالکے کلب نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے کامیابی اپنے نام کی ۔
وقت اشاعت : 03/10/2016 - 14:44:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :