ورلڈ گریبلنگ ریسلنگ چمپئن شپ ، فرقان پہلوان نے پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ جیت لیا

منگل 4 اکتوبر 2016 12:44

ورلڈ گریبلنگ ریسلنگ چمپئن شپ ، فرقان پہلوان نے پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔04 اکتوبر۔2016ء)بیلاروس میں ہونیوالی ورلڈ گریبلنگ ریسلنگ چمپئن شپ میں ملتان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی فرقان پہلوان نے پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

بیلاروس میں ورلڈ گریبلنگ ریسلنگ چمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے پہلوان فرقان نے سو کلو گرام کیٹیگری میں فرانس کے ریسلر کو شکست دیکر پاکستان کو تیسری پوزیشن دلا دی۔ فرقان نے کانسی کا تمغہ جیتا ‘فتح حاصل کرنیوالے پاکستانی پہلوان فرقان کا تعلق ملتان سے ہے۔

وقت اشاعت : 04/10/2016 - 12:44:30