چیمپئنز ٹرافی میں‌انضمام الحق کی کمی محسوس ہوگی، باب وولمر

پیر 2 اکتوبر 2006 19:41

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2006ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر نے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی میں کپتان انضمام الحق کی کمی شدت سے محسوس ہوگی لیکن دوسرے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں استعمال کرکے اس امتحان میں پورا اترنا ہوگا۔

(جاری ہے)

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو انضمام الحق کے بغیر کھیلنا سیکھنا چاہیے کیونکہ انضمام الحق ہمیشہ ٹیم کے ساتھ نہیں رہ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی میں پاکستان سمیت کوئی بھی ٹیم وکٹری سٹینڈ پر پہنچ سکتی ہے اس لیے کسی ایک ٹیم کو فیورٹ قرار دینا ممکن نہیں۔ باب وولمر کا کہنا تھا کہ یونس خان بطور کپتان کافی عرصہ سے زمہ داریاں ادا کررہے ہیں اس لیے بطور کپتان انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
وقت اشاعت : 02/10/2006 - 19:41:14