بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:56

ڈھاکہ ۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا، انگلش ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے اور اس نے ٹور میچ میں بی سی بی سلیکٹ الیون کو ہرا کر دورے کا جاندار انداز سے آغاز کیا تھا۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان و ن ڈے سیریز کا آغاز جمعہ سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 9 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم دو دوروزہ میچز کھیلے گی۔ بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 20 سے 24اکتوبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/10/2016 - 12:56:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :