سٹیڈیم میں سکیورٹی مشقیں دیکھ کر حیران رہ گیا، انگلش کپتان

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 12:19

سٹیڈیم میں سکیورٹی مشقیں دیکھ کر حیران رہ گیا، انگلش کپتان

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔08 اکتوبر۔2016ء) انگلش ون ڈے کپتان جوز بٹلر گزشتہ دنوں شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں ہونے والی سکیورٹی مشقیں دیکھ کر دنگ رہ گئے، چھاتہ برداروں کو گراؤنڈمیں اتارا گیا، جنہوں نے فرضی مہمان کرکٹرز کو گراؤنڈ سے بچا کر باہر لے جانے کا عملی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

بٹلر نے اس پر کہا کہ میں نے ہوٹل واپس جا کر ان مشقوں کی خبر دیکھی جو ہماری آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی تھی، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ حقیقت میں ایسا کچھ ہو، یہ سب کچھ ہمارے لیے حیران کن تھا لیکن یہاں سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا۔

سٹیڈیم میں سکیورٹی مشقیں دیکھ کر حیران رہ گیا، انگلش کپتان
وقت اشاعت : 08/10/2016 - 12:19:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :