جیک بال ڈیبیو ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے انگلش باؤلر بن گئے

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 13:39

جیک بال ڈیبیو ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے انگلش باؤلر بن گئے

ڈھاکہ ۔ 8 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔08 اکتوبر۔2016ء) جیک بال نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں یادگار انٹری کرتے ہوئے انگلینڈ کی طرف سے نئی تاریخ رقم کر دی، وہ ڈیبیو ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے انگلش باؤلر بن گئے، جیک بال نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل انگلینڈ کی طرف سے ڈیبیو ون ڈے میں بہترین باؤلنگ کرنے کا اعزاز ایڈم ہولیوکے کو حاصل تھا جنہوں نے 1996ء میں پاکستان کے خلاف 6.5 اوورز میں 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں جیک بال نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی طرف سے نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے 51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، اس کے ساتھ ہی وہ ڈیبیو ون ڈے میں پانچ وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے 13ویں باؤلر بن گئے۔

وقت اشاعت : 08/10/2016 - 13:39:55