مشفق الرحیم کو ون ڈے کرکٹ میں تیسرا بنگلہ دیشی بلے باز بننے کیلئے 12 رنز کی ضرورت

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 14:54

مشفق الرحیم کو ون ڈے کرکٹ میں تیسرا بنگلہ دیشی بلے باز بننے کیلئے 12 رنز کی ضرورت

ڈھاکہ ۔ 8 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔08 اکتوبر۔2016ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز مشفق الرحیم کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 12 رنز کی ضرورت ہے، وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے بنگلہ دیشی بلے باز بن جائیں گے، اس سے قبل تمیم اقبال اور شکیب الحسن بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی جانب سے ون ڈے میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز تمیم اقبال کو حاصل ہے جنہوں نے 4948 رنز بنا رکھے ہیں، شکیب الحسن 4559 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مشفق الرحیم نے 162 میچز کھیل کر 3988 رنز بنا رکھے ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ آج اتوار کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 4 ہزار رنزوں کے ہندسے کو عبور کر لیں گے۔ انہوں نے 4 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

وقت اشاعت : 08/10/2016 - 14:54:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :