پی سی بی نے انضمام الحق کی جگہ متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت طلب کر لی

پیر 2 اکتوبر 2006 21:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2006ء) پی سی بی نے قومی ٹیم کے کپتان انضمام الحق کی جگہ متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت طلب کر لی ہے اس سلسلہ میں انضما م کے متبادل کے طو رپرنوجوان بلے باز فیصل اقبال کو لیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورد کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی اجازت ملنے کے بعد ہی متبادل کھلاڑی کا باضابطہ اعلان کیا جائیگا ۔ فیصل اقبال کو قومی سکواڈ میں شامل کئے جانیکا امکان ہے جبکہ یونس خان کے کپتان بننے کے بعد محمد یوسف کونائب کپتان بننے کا امکان ہے تاہم فیصل اقبال اوریوسف کی تقرری کا فیصلہ کراچی میں ہونیوالے اجلاس میں کیا جائیگا جس میں کپتان یونس خان اور چیئرمین شہر یار خان شرکت کر رہے ہیں ۔
وقت اشاعت : 02/10/2006 - 21:52:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :