دوسرا ون ڈے ، بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو 34رنز سے شکست دے دی

اتوار 9 اکتوبر 2016 21:14

دوسرا ون ڈے ، بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو 34رنز سے شکست دے دی

میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9اکتوبر ۔2016ء )3ون ڈ ے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو34 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی ، بنگال ٹائیگرز کی جانب سے محمود اللہ 75 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔شیربنگلہ نیشنل سٹیڈیم ،میرپور میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال 14، امر القیس 11، صابر رحمان 3، محمود اللہ 75، مشفیق الرحیم 21، شکیب الحسن 3، مصدق حسین 29، ناصر حسین 27 اور مشرفی مرتضیٰ 44 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے ۔انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس، عادل راشد اور جیک بال نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بین سٹوکس نے 1 وکٹ حاصل کی۔239رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری برطانوی ٹیم 204رنز پر پوویلین لوٹ گئی ،مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان جوز بٹلر 57،بیئر سٹو 35،عادل رشید 33ناٹ آؤٹ اور جیک بال 28رنز کے ساتھ نمایاں رہے،بنگلہ دیش کی جانب سے مرتضی نے 4،تسکین احمد نے 3جبکہ شکیب الحسن ، ناصر اور مصدق نے ایک ، ایک وکٹ لی۔یاد رہے کہ یہ وہی انگلش ٹیم ہے جس نے دو ماہ قبل پاکستان کو 4-1سے ون ڈے سیریز ہرائی تھی۔

وقت اشاعت : 09/10/2016 - 21:14:00