انگلش کپتان جوز بٹلر کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر بنگلہ دیشی کپتان سمیت دو کھلاڑیوں کو جرمانہ

پیر 10 اکتوبر 2016 20:10

انگلش کپتان جوز بٹلر کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر بنگلہ دیشی کپتان سمیت دو کھلاڑیوں کو جرمانہ

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ اور مڈل آرڈر بلے باز صابر رحمان کو میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ کردیا گیا ہے جبکہ انگلش کپتان جوز بٹلر کو آئی سی سی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ڈانٹ پلائی گئی ہے٬دونوں بنگالی کرکٹرز کو آئی سی سی قانون کی شق2-1-7کی خلاف ورزی کرنے پر سزادی گئی ہے٬دونوں کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے خلاف غلط زبان اور غلط اشاروں کا استعمال کیا٬دونوں نے یہ حرکت میر پور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران انگلش بلے باز جوز بٹلر کے آئوٹ ہونے پر کی جس پر انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ناگواری کا اظہار کیا٬انہوں نے بھی جواباً ایسے اشاروں کا استعمال کیا جو آئی سی سی قانون کی شق2-1-4کے زمرے میں آتا ہے٬ان کو بھی آئی سی سی کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہاں اس کو سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔۔

وقت اشاعت : 10/10/2016 - 20:10:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :