ویمن چیمپئن شپ٬ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں ہرا سیریز 1-1 سے برابر کر دی

منگل 11 اکتوبر 2016 14:04

ویمن چیمپئن شپ٬ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میں ہرا سیریز 1-1 سے برابر کر دی

جمیکا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) کپتان سٹیفنی ٹیلر کی شاندار بیٹنگ کے بعد دیندرا ڈوٹن اور ایفی فلیچر کی نپی تلی بائولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے انگلینڈ ویمن کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 38 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر لی٬ انگلینڈ کی ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی٬ 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔

ڈوٹن میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

(جاری ہے)

جمیکا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم مقررہ اوورز میں 148 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی٬ کپتان سٹیفنی ٹیلر 56 رنز بنا کر نمایاں رہیں٬ دیندرا ڈوٹن 21 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں٬ ایلکس ہارٹلے نے 4 وکٹیں حاصل کیں٬ جواب میں انگلینڈ ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 42ویں اوور میں 110 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی٬ نٹالی سکیور 27 اور کپتان ہیتھرنائٹ 26 رنز بنا کر نمایاں رہیں٬ ڈوٹن نے 4 اور فلیچر نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 11/10/2016 - 14:04:33