تمیم اقبال کو ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کا پہلا بلے باز بننے کیلئے 38 رنز درکار

منگل 11 اکتوبر 2016 14:04

تمیم اقبال کو ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کا پہلا بلے باز بننے کیلئے 38 رنز درکار

چٹاگانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز تمیم اقبال کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 38 رنز درکار ہیں٬ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ تمیم آج بدھ کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ تمیم نے اب تک کھیلے گئے 158 میچز میں 4962 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 7 شاندار سنچریاں اور 33 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 11/10/2016 - 14:04:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :