ای سی بی کا بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان آخری ون ڈے کیلئے ریزرو ڈے رکھنے سے انکار

منگل 11 اکتوبر 2016 21:33

ای سی بی کا بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان آخری ون ڈے کیلئے ریزرو ڈے رکھنے سے انکار

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2016ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کیلئے ریزرو ڈے رکھنے کی درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے درمیان آخری ون ڈے (آج) بدھ کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا اور محکمہ موسمیات نے آج بارش کی پیشنگوئی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بارش کے خدشے کے پیش نظر بورڈ نے ای سی بی سے میچ کیلئے ریزرو ڈے رکھنے کی درخواست کی تھی تاکہ سیریز فیصلہ کن ہو سکے لیکن ای سی بی نے انکار کر دیا۔ گزشتہ روز بھی بارش ہوتی رہی جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے انڈور ٹریننگ کرنے پر مجبور ہوئیں۔

وقت اشاعت : 11/10/2016 - 21:33:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :