ورلڈ کپ کوالیفائرز٬ برازیل نے وینز ویلا کو شکست دیدی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 12:15

ورلڈ کپ کوالیفائرز٬ برازیل نے وینز ویلا کو شکست دیدی

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)برازیل کی ٹیم نے وینز ویلا کو شسکت دیکر جنوبی امریکا سے ورلڈ کپ کوالیفائرز گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ گروپ میں دوسری پوزیشن پر موجود پیراگوئے نے ارجنٹینا کو ایک صفر سے ہرادیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی امریکا سے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں برازیل نے وینز ویلا کو دو صفر سے شکست دیکر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔برازیل کی جانب سے گیبریل جیسز اور ویلان نے گول اسکور کئے۔گروپ کے ایک اور میچ میں پیراگوئے نے ارجنٹینا کو ایک صفر سے ہرادیااور میچ کا واحد گول گونزالز نے اسکور کیاتھا۔۔

وقت اشاعت : 13/10/2016 - 12:15:30